25 جون 2011 - 19:30

لیبیا کے شہر البریقہ پر نیٹو کے جنگی طیاروں کے تازہ حملوں میں کم از کم پندرہ عام شہری مارے گئے ہیں۔

ابنا: لیبیا کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ نیٹو کے تازہ ہوائی حملوں میں کہ جن میں ایک تندور اور ایک ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا گيا ، کم از کم پندرہ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ نیٹو کی جانب سے لیبیا کے غیر فوجی ٹھکانوں پر حملے ایک ایسے وقت میں جاری ہیں کہ جب صرف چند روز قبل نیٹو نے اعتراف کیا تھا کہ طرابلس شہر میں ایک رہائشی علاقے پر حملے میں کئی عام شہری مارے گئے تھے۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ نیٹو تنظیم یہ دعوی کرتی ہے کہ وہ عام شہری کی جان بچانے کے لیے ہوائی حملے کر رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبیا پر حملے سے مغرب کا بنیادی مقصد اس ملک کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت